چوہدری شجاعت ضمانت دیں تو چوہدری پرویزالٰہی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں،ن لیگی قیادت

Share

چوہدری شجاعت حسین ضمانت دیں تو چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرسکتے ہیں اس بات کا اظہار آج وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے دوران کیا گیا ن لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں، چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رُکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ دراصل چوہدری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہٰی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الہٰی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔پرویز الہٰی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں دے گی۔ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہٰی کو ہاری ہوئی سیٹ ملے گی

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *