عمران خان آج 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج بروز ہفتہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں لبرٹی چوک لاہور میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ گزشتہ روز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں، اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویزالٰہی کی تائید بھی حاصل ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی‘ پرویزالٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں‘ پرویزالٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں مگر چوہدری صاحب وہ کریں گے جس کا ہم انہیں کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم جو فیصلہ کریں گے ق لیگ ہمارے ساتھ ہوگی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں‘ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق مستقبل میں بھی ہماری اتحادی رہے گی خواہش ہے کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو اتحادی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar