
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 25 میچ کھیل لیے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

دوسری جانب لیونل میسی نے جو ریکارڈ برابر کیا ان کے پاس اتوار کو اسے توڑنے کا موقع بھی ہوگا۔ارجنٹینا اتوار کو فائنل یا ہفتے کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میں کھیلے گیاس کے علاوہ لیونل میسی ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے لیے 11 گول کرنے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سابق کھلاڑی بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔فٹبال ورلڈ کے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ارجنٹینا کے 2 گول جولین ایلوریز اور 1 گول میسی نے اسکور کیا تھاواضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے کل رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز فائنل میں ارجنٹینا سے مدمقابل ہوگی