
کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ملک دشمن ایجنسیز کاگٹھ جوڑ، دہشتگردی کی کارروائیاں ملک کے بڑے شہروں میں بھی پھیلانے کی منصوبہ بندی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق خفیہ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز اور دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے پاکستان آرمڈ فورسز پر حملوں اور ٹرائیبل ایریا کا کنٹرول سنبھالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کیلئے دشمن ممالک نے دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی بھی کی ہے