پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Share

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 10جنوری سے شروع ہوگی۔ تینوں ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کرے گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو مراحل میں پاکستان آئےگی۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گی ، اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔دوسرے مرحلے کے ابتدائی چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ، پانچواں ٹی ٹونٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز لاہور میں جبکہ آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar