راولپنڈی پچ کو آئی سی سی نے اوسط سےکم قرار دے دیا

Share

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اوسط سے کم قرار دے دیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ رکارڈز بنے، پنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے جو 5 برس تک برقرار رہیں گے۔آئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا ہے۔’راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ میں بالرز کے لیے کچھ نہیں تھا‘میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا کہنا ہے کہ پنڈی کی فلیٹ پچ تھی جس پر کسی بھی طرح کے بولر کو مدد نہیں ملی اور پورے میچ کی دوران پچ ایک ہی جیسی رہی۔اینڈی پائی کرافٹ نے کہا ہے کہ فلیٹ پچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے تیز کھیلا اور بڑے ٹوٹل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس پچ میں بالرز کے لیے کچھ نہیں تھا اس لیے اسے بِیلو ایوریج قرار دیتا ہوں

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *