تاجکستان کے صدر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے، دوطرفہ تعلقات اور معاہدوں پر پیش رفت ہوگی

Share

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بدھ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم،علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔تاجکستان کے صدر ،وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں، مہمان صدر امام علی رحمان کے دورہ پاکستان اور پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ تاجک صدر امام علی رحمان اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انہیں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔تاجک صدر کی آمد پر دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں پر پیش رفت ہوگی، دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar