
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 281 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔بین ڈکٹ 79، جوروٹ 21، اولی پوپ اور ول جیکس 4 ، 4 اور زیک کراؤلی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ابرار احمد کے گراؤنڈ میں ہونے کے باعث انگلش ٹیم دوسری اننگز کا آغاز کچھ خاص انداز میں نہ کرسکی۔ابرار احمد نے زیک کراولی کو 3 کے اسکور پر رن آؤٹ جبکہ ول جیکس کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ابرار احمد نے انگلش بیٹرز کی ابتدائی وکٹیں حاصل کیں