فیفا ورلڈکپ: ارجنٹائن، نیدرلینڈز میچ کےدوران امریکی صحافی کی موت

Share

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران امریکی صحافی کی موت ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ امریکی صحافی گرانٹ واہل جمعہ کو لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کو کور کرتے ہوئے گر گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق گرانٹ واہل کو موقع پر طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔امریکی صحافی کی اہلیہ جو ڈاکٹر بھی ہیں انہوں نے اپنے شوہر کی موت پر حیرانی کا اظہار کیا رواں ہفتے امریکی صحافی نے ایک نیوز لیٹر میں کہا تھا کہ وہ قطر کے ایک اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لیے گیا تھا۔امریکی صحافی گرانٹ واہل نے آگاہ کیا تھا کہ اسپتال میں ڈاکٹر نے اسے پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متعلق بتایا۔رپورٹس کے مطابق اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ صحافی کی موت اسپتال میں ہوئی یا پھر راستے میں۔واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل امریکا اور ویلز کے درمیان میچ کے موقع پر مخصوص ٹی شرٹ پہننے پر امریکی صحافی کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar