پی ٹی آئی کا ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب، الیکشن کمیشن نےعمران کو نوٹس جاری کردیا

Share

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا، ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والی مشاورت میں کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar