
آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں۔مسلم لیگ ن 215، پیپلز پارٹی 131، آزاد امیدوار 284، مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8، 8، جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پی ٹی آئی کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔میر پور ڈویژن کی یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کے 246، 230 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔میونسپل کارپوریشن میں پی ٹی آئی کے 27، ن لیگ کے 15، 16 نشستوں پر آزاد، 2 پر پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔میر پور ڈویژن کی میونسپل کمیٹی میں پی ٹی آئی کے 13، ن لیگ کے 9، 19 آزاد، پی پی کے 6، مسلم کانفرنس کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ٹاؤن کمیٹی میں ن لیگ 3، آزاد امیدوار 3، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں