
امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے نایاب کتے چرانے کے لئے ان کے رکھوالے کو گولی مارنے والے ملزم کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔گزشتہ برس 24 فروری کو لاس اینجلس کی ہالی ووڈ اسٹریٹ پر جیمز ہارورڈ جیکسن نامی شخص نے معروف گلوکارہ لیڈی گاگا کے 3 میں سے 2 نایاب بُل ڈاگ نسل کے کُتے عین اس وقت اغوا کرلئے تھے جب کتے معمول کے مطابق اپنے رکھوالے کے ہمراہ چہل قدمی کررہے تھے۔کُتے اٹھانے کی اس واردات کے دوران جیمز ہارورڈ جیکسن نے مزاحمت پر ان کے رکھوالے ریان فشر کو گولی مار دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ناصرف کتے بازیاب کرائے تھے بلکہ ملزم کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔لاس اینجلس کے کاؤنٹی اٹارنی آفس کے مطابق جیمز ہارورڈ جیکسن نے استغاثپ کے ساتھ ایک قانونی مفاہمت کے نتیجے میں عددالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے جیمز ہارورڈ جیکسن کو 21 سال قید کی سزا سنادی۔واضح رہے لیڈی گاگا نے اپنے دو کتوں کی بازیابی کے لیے پانچ لاکھ امریکی ڈالر (11 کروڑ پاکستانی روپے) کے انعام کی پیشکش کی تھی۔