پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : پاکستان اورانگلینڈ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

Share

انگلینڈ اورپاکستان کی ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے خصوصی طیارے کےذریعے ملتان پہنچ گئے۔دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔ملتان میں دھند کے باعث فلائیٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہوناتھا اور ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں 9 دسمبر سےکھیلا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar