ایران میں فسادات کے دوران اہلکار کی ہلاکت کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت

Share

ایران کی عدالت نے ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران 1 اہلکار کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت سنادی عدالت نے 11 دیگر افراد کو بھی طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔عدلیہ کے ترجمان مسعود ستیاشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کو یہ سزائیں بسیج فورس کے اہلکار روح اللہ عجمیان کے قتل کیس میں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے خلاف اپیل بھی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد 15 افراد کو ’زمین پر فساد پھیلانے‘ کے الزام میں حراست میں لے کر فرد جرم عائد کی گئی تھی، واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر کاراج میں پیش آیا تھا

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *