روسی میزائل حملے قابل مذمت، کیف کیلئے فوجی تعاون بڑھائیں گے: فرانسیسی صدر

Share

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز اپنے یوکرائنی ہم منصب زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے یوکرین پر روس کے حالیہ میزائل حملوں کے متعلق اپنی “شدید تشویش” کا اظہار کیا اور کئیف کیلئے فرانسیسی فوجی مدد بڑھانے کا وعدہ کیا ۔فرانسیسی قصر صدارت ’’ ایلسی‘‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر نے شہری ہلاکتوں کا باعث بننے والے ان حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور صدر زیلنسکی کے لیے اپنی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کئیف کی طرف سے ظاہر کی گئی ضروریات سے ہم آہنگ فرانسیسی امداد بڑھانے کی بھی بات کی۔میکرون نے پیر کے روز جرمن علاقے مایین کے دورہ کے دوران کہا کہ روس کی طرف سے یوکرین کی سرزمین پر اور شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کئے جانے والے حملے اس جنگ کی نوعیت میں گہری تبدیلی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی وہ پیرس واپس جائیں گے یوکرین کے مسئلہ پر اپنے سفارتی اور فوجی مشیروں کو اکٹھا کریں گے تاکہ روس کے یوکرین پر حالیہ حملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے۔رات کو ایلسی نے تصدیق کی کہ پیر کی شام میکرون کی سربراہی میں ایک چھوٹی دفاعی کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں میکرون نے یوکرین کی عسکری مدد اور اس کی آبادی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں۔یاد رہے پیر کو روس نے کیف اور دیگر یوکرین شہروں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے 80 میزائل برسائے تھے۔روس کا یہ حملہ ہفتہ کے روز یوکرین کی جانب سے کریمیا پل پر کئے گئے حملے کا رد عمل تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar