
کیپیٹل ہل پر حملہ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 جنوری کو کمیٹی کی آخری سماعت پر پیش ہونے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔کمیٹی کی سماعت میں نتیجہ نکالا گیا کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا۔سماعت میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا کیس بنانے کی سفارش کا بھی امکان ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved