انگلش ٹٹیم کے چار سے زائد کھلاڑی بیمار، کل ٹیسٹ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ نہ ہوسکا

Share

دورہ پاکستان پر موجود انگلش کرکٹرز کی طبیعت بگڑنے کے بعد راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آغاز سے متعلق حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہو پایا، امکان ہے کہ اب حتمی فیصلہ صبح میڈیکل چیک اپ کے بعد ہو۔دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبیعت بگڑ گئی تھی، انگلش ٹیم مینجمنٹ نے اسے وائرل قرار دیا۔بیمار پلیئرز میں اہم کھلاڑی بھی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بروقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔جن پلیئرز کی صحت بگڑی ان میں بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جیمز اینڈرسن بھی شامل ہیں۔اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی تاہم یہ حتمی فیصلہ نہ ہوسکا کہ میچ جمعرات کو وقت پر شروع کیا جائے یا آغاز ایک روز کے لیے مؤخر کردیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش مینجمنٹ صبح 7 بجے پلیئرز کا ایک بار پھر معائنہ کرے گی جس کے بعد میچ کے آغاز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ کھلاڑیوں کے کل فٹ نہ ہونے کی صورت میں میچ جمعے سے شروع ہوگا جبکہ یہ میچ 5 روزہ ہی ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar