
نیدرلینڈز اور سینیگال نے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالیویب ڈیسک 29 نومبر ، 2022 فوٹو: ٹوئٹرفوٹو: ٹوئٹرقطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں نیدلینڈز اور سینیگال کی ٹیم نے اپنے ، اپنے میچز جیت کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔منگل کے روز گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ گروپ اے کے ایک اور میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔سینیگال کی جانب سے ساڑ اور کولیبالی نے گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی