پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت جاری

Share

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور میچ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *