انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کیلئے ہوٹل میں مکمل انتظام، باہر سے کچھ منگوانے کی اجازت نہیں ہوگی

Share

پاکستان میں 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے آنے والے انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائےگا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے جب کہ بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز لائےہیں۔ذرائع کا کہناہےکہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں جب کہ کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں اور وہ کافی مشین ہمراہ لائے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، چیف سکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کرےگا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar