فیفا فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے بیلجیئم, کروشیا نےکینیڈا کو مات دے دی

Share

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کردیا۔ جبکہ کروشیا نے کینیڈا کو4-1سے شکست دے دی ہے، دوحا میں جاری میگا ایونٹ کے میچ میں مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے کیا، بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔واضح رہے کہ بیلجیئم فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے جبکہ مراکش 22 ویں نمبر پر ہے اتوار کو گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈاکے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ کروشیا کی جانب سے آندریج نے 2 جبکہ مارکو لیواجا اور لورو میجر نے ایک ایک گول کیا، کینیڈا کا واحد گول ڈیوس نے کیا۔کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد کروشیا نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد کینیڈا آخری نمبر پر موجود ہے،واضح رہے کہ کینیڈا کو آخری گروپ میچ ابھی کھیلنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar