
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان راجہ نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل عدنان راجہ کے نام جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ کور کمانڈر پشاور اور انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے عہدوں پر فائز رہے۔ بطور میجر جنرل وہ آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔