سعودی ولی عہد کا ارجنٹینا کو شکست دینے پرسعودی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو رولز رائس دینے کا اعلان

Share

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے والی ٹیم کیلئے سعودی حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا۔ فاتح فٹبال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو حکومت نے مہنگی ترین گاڑی رولز رائس دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے سعودی عرب نے اپنے ابتدائی میچ میں ارجنٹینا کو دوکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔ جیت کی خوشی میں سعودیہ میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کو شکست دینے کے بعد سعودی ٹیم کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar