فیفا فٹبال ورلڈ کپ: برازیلین کپتان نیمار اور ڈینیلو انجری کا شکارہوکرایونٹ سے باہر

Share

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اگلے گروپ میچز میں برازیل کے کپتان نیمار اور ڈینیلو انجری کے باعث ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق برازیل ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے ایم آر ائی کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ وہ اگلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے متعلق ہم محتاط رہیں گے

تاکہ وہ دوبارہ ورلڈکپ کے میچز کھیل سکیں۔نیمار اور ڈینیلو ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود برازیل کو سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔واضح رہے کہ برازیل نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا تھا۔

Check Also

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Share مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *