
چیف آف آرمی سٹاف کی دوڑ میں سینیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر موجود چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیاہے۔اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے خاندانی ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوانئٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا