
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اے آئی خطرہ ہے ،اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا۔ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کی بندش اور بینک اکاؤنٹس ہیک کئے جاسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں بل گیٹس نے کہا کہ غلط ہاتھوں میں جدید اے آئی انتہائی خطرناک ہتھیار بن سکتی ہے، چھوٹے گروہ اے آئی کی مدد سے وہ کام کرسکتے ہیں جو پہلے صرف بڑی طاقتیں کرسکتی تھیں۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ اے آئی صرف نئی ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک بڑی ارتقائی تبدیلی ہے، انسانوں نے ایسی ذہین ٹیکنالوجی بنائی ہے جو کئی کاموں میں ہم سے بہتر ہے، آنے والے برسوں میں اے آئی بہت تیزی سے ترقی کرے گی، حکومتوں کو حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔بل گیٹس نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت کے فوائد اپنی جگہ، تاہم اس کے غلط استعمال کے نتیجے میں انسانیت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود ہے، اس لیے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ استعمال اور مؤثر نگرانی ضروری ہے۔انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اے آئی سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ اس طاقتور ٹیکنالوجی کو انسانیت کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved