
لاہور ڈیفنس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی۔لاہور پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں غیرملکی لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ان ملزموں کو سہولت کاری کے شبے میں پکڑا گیا، غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری بھی سامنے آ گئی۔دوسری جانب لڑکی کو جس گاڑی میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، وہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں جہاں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب آذر بائی جان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ڈیانا کو 3 ملزموں نے مبینہ طور پر نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور بعد میں ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروا لیا اور بتایا کہ مبینہ زیادتی کے ملزمان میں احمد تنویر، علی اور محسن شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس نے سہولت کاری کے شبے میں 3 ملزمان کو پکڑ کر تفتیش شروع کردی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved