امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس نئے قانون کے تحت ایران کے خلاف عائد موجودہ امریکی پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے جبکہ نئے قانون کے تحت روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار ہو گا۔س سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان نے بدھ کو 159کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے قانون کی منظوری دی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ قانون سینیٹ سے 11 کے مقابلے میں 86 ووٹوں سے پاس ہوا تھا

Check Also

حوثیوں سے امریکہ کا براہِ راست رابطہ ہوا ہے. نائب امریکی صدر کی تصدیق

Share امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق …