پرستار کاموبائل کیوں پھینکا؟ رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی عائد

Share

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو ایک اور مشکل میں پڑ گئے، پرستار کا موبائل فون چھین کر پھینکنے کے الزام میں ان پر 2 ڈومیسٹک میچز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تنازعات کا شکار مایہ ناز فٹبالر کو اپریل میں کی گئی غلطی کی سزا اب سنا دی گئی، انگلش کلب ایورٹن کے پرستار کا موبائل فون چھین کر پھینکنے والے کرسٹیانو رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے معاہدے سے محروم سٹار فٹبالر اب کسی بھی کلب کنٹریکٹ کے پہلے 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے، البتہ سپر سٹار کھلاڑی آج ورلڈکپ میچ میں اپنی قومی ٹیم پرتگال کی قیادت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar