میر رضا قتل کیس :سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک سے مقتول کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

Share

سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات کے حصول کے لیے تفتیشی حکام کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں میررضاکےبینک اکاؤنٹس اورمالی لین دین کی تفصیلات حاصل کرنےسےمتعلق تفتیشی حکام کی درخواست پرسماعت ہوئی،دورانِ سماعت عدالت نےاستفسارکیا کہ”آپ بینک کی ٹرانزیکشن کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں؟”تفتیشی حکام نےمؤقف اختیارکیاکہ میر رضا کےخلاف تفتیش جاری ہے اور یہ معلوم کرناچاہتے ہیں کہ رقم کالین دین کہاں اورکن افراد کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔عدالت نےریمارکس دیےکہ “تو بینک سےآپ ٹرانزیکشن رپورٹ لےلیں،”سرکاری وکیل نےعدالت کوبتایاکہ اسٹیٹ بینک حکام سےرابطہ کیاگیاتھا،تاہم وہاں سےبتایا گیاکہ عدالتی حکم کی صورت میں ہی کارروائی کی جاسکتی ہے۔تفتیشی حکام نےعدالت کوبتایا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ میر رضا کےاکاؤنٹس کہاں اورکس کس بینک میں موجود ہیں،اسی لیےاسٹیٹ بینک سے رابطہ کیاگیا،سرکاری وکیل نےمؤقف اختیارکیا کہ میررضا کےبینک اکاؤنٹس اورٹرانزیکشنز کی تفصیلات حاصل کرنا مقصود ہے۔تفتیشی حکام کےمطابق وہ صرف یہ معلوم کرناچاہتے ہیں کہ میررضا کےکتنے بینک اکاؤنٹس تھےاوران میں ہونےوالی ٹرانزیکشنز کہاں کہاں ہوئیں،ممکن ہےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات تفتیش میں معاون ثابت ہوں، عدالت نے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

Check Also

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

Share سپریم کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ …