خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

Share

مردان کے علاقے مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کے لیے بچہ کنویں میں گیا۔بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر باپ اسے نکالنے کے لیے کنویں میں اترا۔ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کو بچانے کے لیے پڑوسی بھی کنویں میں اترا جس کے بعد تینوں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

Check Also

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

Share سپریم کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ …