پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے کو 6 رویہ کرنے کا منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل کیا جائے، عبدالعلیم خان

Share

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعللیم خان نےپنڈی بھٹیاں فیصل آباد ایم فورکو چھ لین کرنےکا منصوبہ پندرہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں این ایچ اےسینٹرل ریجن کے موٹرویز اور ہائی ویز کےمنصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا،وفاقی وزیر مواصلات نے پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ایم فور کو چار سے چھ لین کرنےکا منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔لودھراں ملتان ایکسپریس وے کی تعمیر تیز کرنے،جی ٹی روڈ این فائیو پر لالہ موسیٰ بائی پاس اور دریائے ستلج پر بابا فرید برج کی بحالی کےمنصوبوں پر بھی کام آگے بڑھانےکا فیصلہ کیاگیاجبکہ جنوبی پنجاب میں لیہ اورتونسہ پلوں کو شاہراہوں سےمنسلک کیاجائےگا،قومی شاہراہ این فائیو پرپھول نگرانٹرچینج کی تعمیر اوردیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیئرمین این ایچ اے کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ نئی شاہراہیں معیاری تعمیرات،جدید لائٹس اور بہترین ریسٹ ایریاز سے مزین ہوں،مری اسلام آباد ایکسپریس وے کو معیار کےلیےماڈل بنایا جائے اورسرکاری فنڈزکےایک ایک پیسے کا حساب رکھا جائے،انہوں نےشہریوں کےتحفظ کے لیےمحفوظ پیدل گزرگاہیں بنانے اورتعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی

Check Also

زرِمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالرز پر پہنچ گئے

Share وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زرِ مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح …