پاکستانی کرکٹرحسن علی انگلش ڈومیسٹک سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کرینگے

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا وارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا، انگلش ڈومیسٹک سیزن میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے قومی فاسٹ بولر حسن علی اب انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔انگلش کاؤنٹی وارکشائر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے لئے اچھی پرفارمنس دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar