دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی نقد وصول نہیں کرتا: ترجمان دفتر خارجہ

Share

دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق رپورٹ کی تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس کی رقم براہ راست سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی فرد نقد رقم وصول نہیں کرتا۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وزارت خارجہ میں روزانہ 17 سے 18 ہزار دستاویزات کی تصدیق ہوتی ہے۔ اپوسٹیل نظام سے دستاویزات کی تصدیق کے لیے شہریوں کے وقت اور اخراجات میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاغذات کی تصدیق کی فیس آن لائن ادا کی جاتی ہے، رقم کوئی فرد وصول نہیں کرتا۔ تصدیق شدہ دستاویزات کا اجرا بھی ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک بیٹھا فرد بھی اپنی دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق کروا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی اور دیگر اداروں کے ساتھ ڈیجیٹل انضمام کے باعث دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے

Check Also

پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا

Share پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے …