پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا

Share

پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں فیول سبسڈی اسکیم کا ریلیف دیا جارہا ہے۔پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی سے عوام کو ریلیف ملنا شروع تو ہوگیا لیکن بیشتر لوگوں کو رجسٹریشن میں دشواری کا سامنا تھا۔ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ 100 روپے کا ریلیف اچھا اقدام ہے، تاہم اس ریلیف میں مزید اضافہ کیا جانا چاہیے۔ شہریوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتے ہوئے سفری اخراجات سے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

Check Also

دستاویزات تصدیق کی فیس سرکاری اکاؤنٹ میں جاتی ہے، کوئی نقد وصول نہیں کرتا: ترجمان دفتر خارجہ

Share دفتر خارجہ نے کاغذات کی تصدیق کے نظام میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق رپورٹ …