
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر میں قتل کیے گئی ماں اور اس کے 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق جاں بحق افراد کے سر پر شدید نوعیت کی متعدد چوٹیں پائی گئیں۔واقعے میں شدید زخمی ہونے والی کمسن بچی دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔مقتولین کو کوئی نشہ آور چیز دی گئی یا نہیں یہ کیمیائی رپورٹ میں واضح ہوگا، لاشوں سے مختلف نمونے لے کر کے کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سرجانی 7 ڈی میں ماں اور 3 بچوں کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved