خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبے کو ہو گا

Share

خیبر پختونخوا: پولیس ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبے کو ہو گاخیبر پختون خوا حکومت نے پولیس ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ان ترامیم کے تحت آئی جی خیبر پختون خوا کی تعیناتی کا اختیار صوبے کو دینے کے لیے ترمیمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترامیم کے بعد بیورو کریسی کی طرح آر پی او اور ڈی پی او کی تقرری و تبادلے کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کو ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیسنگ کی نگرانی کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن قائم کیا جائے گا، رکنِ صوبائی اسمبلی اس کمیشن کے سربراہ ہوں گےذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ میں ریجنل کمپلینٹ اتھارٹی کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ایکٹ 2017ء میں بہتری لا رہے ہیں، پولیسنگ صوبائی سبجیکٹ ہے، یہ وفاق کا اختیار نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس پر چیک اینڈ بیلنس بہترکر رہے ہیں تاکہ اختیارات کا غلط استعمال نہ ہو، پشاور ہائی کورٹ نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت سے واپس لے لیا تھا ۔وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم کے مطابق پولیس کے اختیارات کم نہیں کر رہے، ان اختیارات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں

Check Also

وفاقی آئینی عدالت و سپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم، کاز لسٹ جاری

Share وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست کی سماعت کل جبکہ …