امریکی حکومتی نگراں ادارے کی ہتھیاروں کے ذخائر متاثر ہونے کی تصدیق

Share

امریکی حکومتی نگراں ادارے کی جاری ہونے والی رپورٹ میں باضابطہ طور پر تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کے ساتھ کئی ماہ کی براہِ راست جنگ کے بعد امریکی فوج کو اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔امریکی محکمۂ دفاع، محکمہ خارجہ اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے انسپکٹر جنرلز کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی رپورٹ میں پہلی بار امریکی حکومت کی جانب سے اہم گولہ بارود کے ذخائر میں کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔رپورٹ میں شامل ماہرین کے اندازوں کے مطابق دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیوں کو جدید میزائلوں اور دفاعی میزائلوں کے ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے میں 3 سال تک کا وقت لگ سکتا ہےرپورٹ میں امریکی تنصیبات کو پہنچنے والے وسیع پیمانے پر نقصانات کی بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عراق، عمان اور اردن میں موجود امریکی اڈوں پر سیکڑوں عمارتیں اور دیگر ڈھانچے تباہ یا متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق حملوں میں درجنوں امریکی طیاروں اور ڈرونز کو بھی نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئے

Check Also

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کردیں

Share ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو سات شرائط پیش کردیں۔ایران نے …