
روسی ڈرون حملے میں سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بال بال بچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب بورس جانسن یوکرین سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار تھے۔ ڈرون حملے میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حملہ پولینڈ کی سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر دور وولِن کے علاقے میں ہوا۔ ٹرین میں 206 افراد سوار تھے، بورس جانسن کیف میں کانفرنس میں شرکت کے بعد پولینڈ جا رہے تھے۔حملے کے بعد پولینڈ نے اپنی فضائی حدود میں جنگی طیارے بھیج دیے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے روس نے جان بوجھ کر ٹرین کو نشانہ بنایا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved