عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان میں پیر کو ہونے والا اجلاس آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستے سے متعلق ہوگا، جس میں ایران عمان کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات اور نئے بحری راستے کا نقشہ پیش کرے گا۔عرب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عمان سے ہونے والے معاہدے کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کی ذمہ داری صرف خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کو امید ہے کہ عمان مذاکرات خطے کے اہم معاملات پر مستقبل میں مشاورت کی راہ ہموار کریں گے۔

Check Also

برکس ممالک کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش

Share برکس ممالک نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مشترکہ …