بھارتی پائلٹ دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مردہ پایا گیا

Share

پولیس کے مطابق فلائٹ کیپٹن سنی اسلڈیکر ہوٹل کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پائلٹ سنی نے 10 ستمبر کو ہوٹل میں چیک اِن کیا تھا۔ اگلے روز اس کے بھائی نے ہوٹل منیجر سے رابطہ کرکے بتایا کہ سنی فون کالز کا جواب نہیں دے رہا، جس کے بعد منیجر نے کمرے میں جا کر دیکھا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ ماسٹر کی کے ذریعے دروازہ کھولا تو پائلٹ کو بے ہوش حالت میں پایا۔سنی کا پوسٹ مارٹم نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں کیا گیا، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ اور طبی ماہرین کی رائے موصول ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گی

Check Also

عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان میں پیر کو ہونے …