
فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کے الزام میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد رقم اور 3 کلو سے زائد چاندی برآمد کر لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیان کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو دیپالپور سے حراست میں لے لیاانہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 30 لاکھ کی رقم اور 3 کلو چاندی بھی بر آمد کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست دونوں ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے رقوم غریب افراد کے نام پر کھلوائے گئے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرواتے تھے۔محمد سفیان نے یہ بھی بتایا ہے کہ 14 رکنی گروہ کے باقی 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved