اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں A-10 تھنڈر بولٹ و F-15 طیاروں کو نقصان پہنچا: امریکی میڈیا

Share

ایران کی جانب سے اردن میں قائم امریکی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مؤفق السلطي ایئر بیس پر ایرانی حملے کے دوران وارٹ ہاگ کہلانے والا ایک A-10 تھنڈر بولٹ طیارہ حملے کی زد میں آیا اور اس کا ایک بازو ضائع ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں تقریباً آٹھ F-15 طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا درجنوں جنگی طیاروں کو موافق السلطی ایئر بیس سے آپریٹ کرتا ہے، مذکورہ ایئر بیس امریکا کی ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے ایک اہم فضائی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اردن میں موافق السلطی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا نے رواں ہفتے کے اوائل میں 5 ایرانی ٹینکرز پر حملہ کیا، اس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں متعدد امریکی اڈوں اور اتحادی تنصیبات پر حملے کیے

Check Also

امریکی جہازوں پر حملے کی کوششوں پر ایران کو نشانہ بناتے رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

Share امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …