امریکا کی ایران کو ناکہ بندی اور تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی دھمکی

Share

امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مقصد ایران کے خلاف کسی نئی بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔اسکاٹ بیسنٹ کا بیان ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے

ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی ملک ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی یا مالی مدد فراہم کرے گا، اسے بھی سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی، امریکا ایران پر ناکہ بندی اور تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھائے گا۔اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات ایران میں اثر انداز ہوں گے اور حکومت کے خاتمے کا سبب بنیں گے

Check Also

پاسداران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا، جنرل رضا نقدی

Share نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب ایران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں …