اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

Share

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہوگا۔

Check Also

کراچی میں چہلم کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ بند، ٹریفک کا خصوصی پلان جاری

Share کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے …