صدرمملکت نےسمری پردستخط کردیئے،جنرل عاصم منیر نئےآرمی چیف تعینات

Share

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی جانے والی فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں جسکے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف جبکہ ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بن گئے ہیں، یاد رہے کہ جنرل عاصم منیر نے منگلا میں آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام کے ذریعے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، اُس وقت کے کمانڈر ٹین کور جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بطور بریگیڈیئر شمالی علاقہ جات فورس کمانڈ کی۔جنرل عاصم منیر کو 2017ء کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔اکتوبر 2018 ء میں جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنایا گیا، تاہم 8 ماہ کی مختصر مدت کے بعد ان کی جگہ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا۔بطور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے جس کے بعد وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔جنرل عاصم منیر ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیںوفاقی حکومت نے جنرل عاصم منیر کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔وزارتِ دفاع نے پہلے ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ریٹائرمنٹ کی اجازت نہیں دی تھی، قانون کے مطابق میجر اور اس سے اوپر کے رینک ریٹائرمنٹ کیلئے وزارتِ دفاع سے اجازت لیتے ہیں۔وزارتِ دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری تیار کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar