عمان نے آبنائے ہرمز کیلئے مشترکہ نظام کی نئی تجویز ایران کو پیش کردی

Share

عمان نے آبنائے ہرمز کیلئے علاقائی مشترکہ نظام کی نئی تجویز ایران کو پیش کر دی۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز کے تحت رضاکارانہ طور پر فیس وصول کی جائے گی ۔ عمانی تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔نئی تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل سے ملتی جلتی ہے، جس کے تحت جہاز رضاکارانہ طور پر جہاز رانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں۔عمانی تجویز کے تحت آبنائے ہرمز پر صرف ایران کا واحد کنٹرول نہیں ہوگا۔ آبنائے ہرمز کا انتظام مشترکہ علاقائی نظام کے تحت کیا جائے گا۔

Check Also

برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران کا انتباہ

Share ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ …