اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا پہنچ گئے

Share

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم مذاکرات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال، ایران سے متعلق معاملات اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ملاقات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مشترکہ حکمت عملی اور خطے میں استحکام کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سیاسی مبصرین کے مطابق نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات، ایران سے متعلق کشیدگی اور مختلف سفارتی سرگرمیاں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے نتائج نہ صرف امریکا اور اسرائیل کے تعلقات بلکہ خطے کی آئندہ سفارتی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

Check Also

عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان میں پیر کو ہونے …