برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران کا انتباہ

Share

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا۔ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والے برطانوی فوجی اڈے یا تنصیبات کو ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جائز عسکری ہدف تصور کیا جائے گا۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنے فوجی اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔برطانیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی مسلح افواج ملک اور اپنے مفادات کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Check Also

ایرانی وزارت خارجہ کی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کی مذمت

Share ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی بحری جہاز پر یوکرین کے حملے کی مذمت …