تحریک انصاف کو ریلی کی مشروط اجازت، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی

Share

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کی مشروط اجازت دے دی تاہم پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پریڈگراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنےکی اجازت ہوگی۔اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرایا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ حلف نامہ جمع نہ کرانےکی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصورکیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar